21 مارچ 2026 - 18:18
نئے گوریلا نیٹ ورک نے یورپ میں اسرائیلی فوجی تنصیب کو نذر آتش کیا + ویڈیو

"زلزال" گروپ ـ جس نے اپنا تعارف ایک خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کے طور پر کرایا ہے ـ نے اعلان کیا اس کا ایجنڈا اسرائیل سے متعلقہ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || "زلزال" گروپ ـ جس نے اپنا تعارف ایک خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کے طور پر کرایا ہے ـ نے اعلان کیا اس کا ایجنڈا اسرائیل سے متعلقہ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

زلزال گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے 20 مارچ 2026 کو جمہوریہ چیک کے شہر باردوبیتسے میں صہیونی ریاست ہتھیاروں کی صنعت "البیت سسٹمز (Elbit Systems)" کے ایک کارخانے کو نشانہ بنا کر نذر آتش کیا ہے۔

یہ کارخانہ فلسطین، لبنان، ایران سمیت پورے مغربی ایشیا کے عوام کے قتل عام کے لئے ہتھیار بنانے کے لئے حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

گروپ کے مطابق، اس اسرائیلی کارخانے کو آگ لگانے سے پہلے اس کی تمام دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔

زلزال نے اعلان کیا: ہمارا مقصد سلطنت کے اندرونی اعضاء و جوارح کو نیست و نابود کرنا ہے اور اس کے لئے ہر دستیاب وسیلے کو بروئے کار لانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha