بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مجلس خبرگان کے نائب سربراہ، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے اعلان کیا کہ مجلس خبرگان بہت جلد تیسرے رہبر انقلاب کے انتخابی عمل کی حتمی رپورٹ اور مقدس اسلامی جمہوریہ نظام کے تیسرے رہبر کے تعین کا اعلان کرے گی۔

آیت اللہ حسینی بوشہری کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام و تحیت وافرہ کے ساتھ، اور مقاوم اور حریت پسند ملت مقاوم کو خراج تحسین، اور قائد عظیم الشان حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (قُدِّسَ سِرُّہ) کی شہادت اور ملکوتی عروج پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور ایران کے شریف عوام کو مطلع کرتا ہوں کہ مجلس خبرگان نے رہبر انقلاب اسلامی (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی شہادت کی خبر سنتے ہیں، امریکی-صہیونی جارحیت اور براہ راست دھمکیوں کے باوجود، فوری طور پر پریزائڈنگ بورڈ کا اجلاس بلایا اور نئے رہبر کے انتخاب کے انتخابی عمل کو اپنے ایجنڈے پر رکھا اور ملک کے مختلف حصوں سے مجلس خبرگان کے اراکین کو دعوت دی اور اس وقت سے اپنے شرعی اور قانونی فریضے پر عملدرآمد میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں ایک لمحہ بھر غفلت کو جائز نہیں سمجھتی۔

گوکہ ایران کی سمجھدار قوم خود جانتی ہے کہ مجلس خبرگان کی خصوصی حیثیت کے پیش نظر، جنگی حالات اور سیکورٹی خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور اور مجلس اس نکتے پر زور دیتی ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے، قانونی اساسی (آئین) نے تمام ضروری طریقہ کار کا تعین کر لیا ہے اور اس مجلس کو آرٹیکل 108 کے تحت اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے درکار ضوابط و قواعد کی منظوری کا استحقاق حاصل ہے اور آج بھی ملک کا انتظام و انصرام قانون اساسی میں مندرج آرٹیکل 111 کے تحت، ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ اس آرٹیکل کے تحت تشکیل یافتہ کونسل نئے رہبر کے تعین اور اعلان تک، ایران کی دانا اور انقلابی قوم کی خدمت کے لئے اپنے فرائض پر عمل کرے گی اور قوم کو روشن مستقبل کے حوالے سے امید دلائے گی۔

آخر میں زور دیا جاتا ہے کہ عوام مطمئن رہیں کہ مجلس خبرگان بہت جلد تیسرے رہبر انقلاب کے انتخابی عمل کی حتمی رپورٹ پیش کرے گی اور مقدس اسلامی جمہوریہ نظام کے تیسرے رہبر کے تعین کا اعلان ـ مجلس خبرگان کے سیکریٹریٹ کے ذریعے ـ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ