1 مارچ 2026 - 15:16
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا امام خامنہ ای کی شہادت پر پیغام / عوام سے وحدت اور قومی یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل

شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے امام خامنہ ای کے بلند مقام اور جمہوریہ اسلامی ایران کا نظام سنبھالنے میں ان کے منفرد کردار کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی قوم سے اپیل کی ہے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے امام خامنہ ای کے بلند مقام اور جمہوریہ اسلامی ایران کا نظام سنبھالنے میں ان کے منفرد کردار کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک اور حساس مرحلے میں اتحاد اور قومی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور دشمنوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیں۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

انتہائی گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں جمہوریہ اسلامی ایران کے عظیم رہبر حضرت آیت اللہ آقای خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر ملتِ ایران اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ان کا بلند مرتبہ اور جمہوریہ اسلامی ایران کے نظام میں ان کا منفرد کردار برسوں سے سب پر واضح و آشکار ہے۔

بلاشبہ دشمنوں نے انہیں شہید کر کے اور ملک پر وسیع فوجی جارحیت کر کے ایران عزیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

ملتِ ایران سے توقع ہے کہ وہ اس مشکل اور حساس موقع پر اپنے اتحاد اور قومی یکجہتی کو قائم رکھیں اور جارح قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک مقاصد حاصل کرنے کا موقع نہ دیں۔

میں خداوند متعال سے ان کے درجات کی بلندی اور رضوانِ الٰہی اور تمام سوگواروں کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی سیستانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha