25 فروری 2026 - 14:16
ویڈیو | ایک ہائپرسونک میزائل یعنی اربوں ڈالر کا سازوسامان اور ہزاروں میتیں

برطانوی صحافی اور سیاستدان جارج گالووے: اگر ایک ہائپرسونک میزائل امریکی طیارہ بردار جہاز کے وسط میں اترے تو یہ امریکہ کے اربوں ڈالر کا سازوسامان کو تباہ، اور اس سے بھی زیادہ اہم 'سینکڑوں یا شاید ہزاروں امریکی ملاحوں کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، کیا امریکی عوام فکرمند نہیں ہیں؟

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جارج گالووے: ایک ہائپرسونک میزائل ـ جس کے مقابلے میں دفاعی انتظام ناممکن ہے ـ اگر ایک طیارہ بردار جہاز کے وسط میں لگے، اربوں ڈالر کے اثاثوں کو تباہ کر سکتا ہے، اور اس سے بھی زیادہ اہم سینکڑوں یا شاید ہزاروں امریکی ملاحوں کو ہلاک کر سکتا ہے، تو کیا امریکی عوام فکرمند نہیں ہیں؟

جواب: امریکی عوام کی اکثریت ایران کے خلاف جنگ کے مخالف ہیں۔ گوکہ ان کی تعداد وینزویلا کے خلاف جنگ کی مخالفت کرنے والوں جتنے نہیں ہیں، لیکن بدستور اس [ایران کے خلاف] جنگ کے خلاف ہیں۔

یعنی آپ اگر امریکہ میں صرف پانچ منٹ تک رہیں تو جان لیں گے کہ امریکہ کے مبینہ معتبر ترین شہر شکست و ریخت کا شکار ہیں۔

جیسا کہ آپ نے اشارہ کیا لوگ امریکہ کے بعض علاقوں میں پانی اور بجلی سے محروم ہیں، ہمارے شہر اور ہمارے بنیادی ڈھانچے تباہ حال اور انحطاط کا شکار ہیں۔ ریل گاڑیوں آپس میں ٹکرا رہی ہیں، طیارے گر رہے ہیں، حتی نہ صرف ہمارے جنگی بحری جہاز  بلکہ ہمارے کارگو بحری جہاز آپس میں ٹکرا رہے ہیں، اور پلوں سے ٹکراتے ہیں۔

شاید ہمیں امریکہ کی تعمیر نو پر مرتکز ہونا چاہئے بجائے اس کے کہ بے شمار تابوت اور میتیں اٹھانے کے لئے تھیلے تیار کریں جن میں ـ طے پایا ہے کہ ـ ان میں ہمارے فوجیوں کی میتیں رکھی جائے، وہ فوجی جو خوش قسمت ہوں اور انہیں اپنے ملک میں پلٹا سکیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ان میں بہت سے تو ایران میں مدفون ہونگے یا پھر سمندر کی تہہ میں پہنچا دیئے جائیں گے۔

خدا نہ کرے یہ یہ واقعہ رونماہو اور ہم اس نقطے تک پہنچیں لیکن یہ ایک بہت سنجیدہ امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha