23 جنوری 2012 - 20:30

برطانیہ کےسابق رکن پارلیمنٹ جارج گالووے نے آفکام کی جانب سے پریس ٹی وی کی نشریات پرپابندی کوبرطانوی حکومت کےلئے کاری ضرب قراردیاہے۔

ابنا: جارج گالووے نے پریس ٹی وی کوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ پریس ٹی وی نےگذشتہ چند برسوں میں شفاف خبررسانی کی بنا پر بڑی تعداد میں مخاطب پیدا کئےہيں۔

گالووے نےمزید کہاکہ حکومت برطانیہ آزادی کالبادہ اوڑھناچاہتی ہےلیکن درحقیقت آزادی سےکافی دور ہے اور اس نےپریس ٹی وی پرپابندی لگاکراپنی آزادی دشمنی ثابت کردکھائي ہے۔ گالووے نےمزید کہاکہ آفکام نے پریس ٹی وی پرپابندی لگاکر اس چینل سےزيادہ برطانوی حکومت کونقصان پہنچایاہے کیونکہ اس سے آزادی بیان اورآزادی خیال کےبرطانوی حکومت کےنعرےکی قلعی کھل گئي ہے۔

ذرائع ابلاغ پر نگرانی کےبرطانوی ادارے آفکام نے پریس ٹی وی کےڈائرکٹرکےخطوط کاکوئي جواب دیئےبغیرایک متضاد قدم اٹھاتےہوئےبیس جنوری کوبرطانیہ میں اس چینل کالائسنس منسوخ کرتےہوئے اسکائی سیٹ لائٹ پراس کی نشریات پرپابندی لگادی۔ آفکام نے پریس ٹی وی پر ایک لاکھ پونڈ کاجرمانہ بھی لگایاہے۔

ماہرین کاخیال ہے کہ برطانوی حکومت نے پریس ٹی وی کےخلاف یہ دشمنانہ اقدام،عراق اور افغانستان میں برطانوی فوجیوں کےہاتھوں سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکت میں برطانوی حکومت کےکردار کی وجہ سے اٹھایاہے ......

/169