3 فروری 2026 - 19:04
ایران کے خلاف فوجی اقدامات کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں: روسی دفتر خارجہ

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے اندرونی سیاسی امور میں بیرونی مداخلت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی بالکل ناقابل قبول ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو ایران کے داخلی سیاسی امور میں بیرونی مداخلت کی سخت مذمت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی حکومت معاشرتی اور اقتصادی مشکلات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی بالکل ناقابل قبول ہے۔ جن افراد نے جون 2025 میں ایران پر حملے کو بہانہ بنا کر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی، انہیں خطے اور عالمی  سلامتی پر اس کے سنگین نتائج کا ادراک ہونا چاہیے۔

بیان میں روس نے ایران کے خارجی شراکت داروں پر تجارتی پابندیاں بڑھانے کی جارحانہ کوششوں کی بھی سخت مذمت کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha