24 جنوری 2026 - 16:12
مآخذ: ارنا
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لیا۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی گفتگو اس وقت ہوئی جب سنیٹر محمد اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ عراقچی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران اسلام آباد کی جانب سے ایران کی ٹھوس حمایت اور مضبوط موقف کی قدردانی کی۔

سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کونسل میں ووٹنگ میں پاکستان کے ایران کی حمایت میں ووٹ پر پاکستان کے وزیر اعظم، حکومت اور عوام کی قدردانی کی۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں گزشتہ جمعے کو مغربی حکومتوں کے دباؤ میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک نشست منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیب احمد نے ایران مخالف ووٹنگ کی نفی میں ووٹ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان ہر وقت اور ہرجگہ ایران اور ایرانی عوام کا دوست باقی رہے گا۔

پاکستان کے نمائندے نے کہا کہ ایران میں ہونے والے بلووں کو جون 2025 میں غیرقانونی جارحیت سے الگ سمجھا نہیں جاسکتا جس میں ایرانی عوام کو پہنچنے والے بھاری جانی ضیاع اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں ںے زور دیکر کہا کہ امن و استحکام کو برقرار رکھنا ایران اور پورے خطے کے عوام کے انسانی حقوق کی ضمانت کا اہمترین طریقہ ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایران میں مداخلت اور فوجی جارحیت نے صرف ایرانی عوام کو پریشان کیا ہے لہذا ایران کی رضامندی حاصل کیے بغیر ہر طرح کا جبری فیصلہ قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

منیب احمد نے کہا تھا کہ مقابلہ آرائی سے حقیقی مذاکرات کا ماحول متاثر ہوگا، انسانی حقوق کونسل کے عالمی مشن پر بھی سوالیہ نشان اٹھ جائے گا اور ایرانی عوام کے انسانی حقوق کو نقصان پہنچے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha