17 اپریل 2010 - 19:30

اتحادی فوج کے ترجمان نے کے مطابق مشرقی افغانستان میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

اتحادی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری مشرقی افغانستان میں ہلاک ہوئے ۔ تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاکتیں کیسے اور کہاں ہوئیں ۔ اس کے علاوہ امریکی شہری کے بارے میں بھی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی اور صرف اتنا کہا گیا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔