10 جنوری 2026 - 09:25

اخبار رامسسکایا گازیئے تا، نے ترک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کہ ایک تیل بردار بحری جہاز، جو ایک روسی بندرگاہ کی طرف رواں دواں تھا، ترکیہ کے ساحلی پانیوں میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار رامسسکایا گازیئے تا، کے مطابق، یہ آئل ٹینک جس کا نام "البوس" ہے پالائو کے پرچم کے ساتھ، بحیرہ اسود میں، کاستامونو شہر سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر حملے کا نشانہ بنا۔

ذرائع کے مطابق، حملے میں جہاز کے بالائی حصے کو نقصان پہنچا ہے لیکن جہاز کے عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔

یہ جہاز معائنے اور حفاظتی اقدامات انجام دینے کی غرض سے اینبولو بندرگاہ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

ادھر ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بحریہ حملے کے نوعیت کا جائزہ لے رہی ہے اور خطے کی سلامتی کی صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے۔

روسی نیٹ ورک "رشیا ثوڈے نے رپورٹ دی ہے کہ "ترکیہ کے ساحل سے 30 میل کے فاصلے پر البوس آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کے بارے میں غیر مصدقہ معلومات شائع ہوئی ہیں۔۔۔ یہ جہاز پالائو۔۔۔ کے پرچم کے ساتھ نوروسیسک نامی روسی بندرگاہ کی طرف آ رہا تھا۔

روس اور یوکرین نے حالیہ مہینوں میں کئی مرتبہ ایک دوسرے پر ٹینکروں پر حملوں کے الزامات لگائے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha