اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق میں ایران کے سفیر محمد صادق آلِ کاظم نے شہید حاج قاسم سلیمانی کے عراق اور اس کے مقدسات سے گہرے اعتقادی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سلامتی سے متعلق نقطۂ نظر دل کی گہرائیوں سے جڑا ہوا تھا، جو محض سرحدی حدود تک محدود نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کہا کرتے تھے کہ اگرچہ ان کی خواہش ایران یا لبنان میں شہادت پانے کی تھی، لیکن ان کی حقیقی آرزو یہ تھی کہ وہ عراق کی سرزمین پر اور اس کے دفاع میں سو بار شہید ہوں۔
ایرانی سفیر کے مطابق شہید سلیمانی بغداد کی سلامتی کو تہران کی سلامتی کے برابر سمجھتے تھے اور مقامات مقدسہ کو اپنے خاندان اور ناموس کی طرح عزیز رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بالآخر یہ عقیدہ اس وقت حقیقت بن گیا جب شہید حاج قاسم سلیمانی عراق کی سرزمین پر اپنے رفیقِ شہادت شہید ابو مہدی المهندس کے ہمراہ امریکی دشمن کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
آپ کا تبصرہ