صومالی قزاقوں نے جمعرات کو مصر کا ایک مال بردار بحری جہاز اغوا کرلیا ہے اور اسے عملے کے 28 ارکان سمیت یرغمال بنا کر صومالیہ کے ساحل کی جانب لے جارہے ہیں۔مصر کے ایک معاون وزیر خارجہ احمدرزق نے قاہرہ میں صحافیوں کوبتایا ہے کہ مال بردار جہاز کا نام بلیوسٹار ہے،اس پر چھ ہزار ٹن یوریا کھاد لدی ہوئی تھی اور یہ مشرق کی جانب آرہا تھا.انہوں نے بتایا کہ ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ اغواکاروں کی تعداد پندرہ کے قریب تھی اور ان میں سے بعض ہلکے ہتھیاروں سے مسلح تھے.مصری حکام جہاز کی بازیابی کے لئے ضروری روابط قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں.واضح رہے کہ صومالی قزاقوں نے ستمبر میں بھی مصرکا ایک بحری جہازاغوا کرلیا تھالیکن اسے مصرکے انٹیلی جنس حکام کے ساتھ 20 دن تک بات چیت کے بعد رہا کردیا تھا۔