موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام اپنی وعدہ خلافیوں کا اعتراف کرکے دوسروں ممالک کو خوش کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں البتہ جب وہ چاہتے ہیں وعدہ خلافی کردیتے ہیں امریکی وزير خارجہ نے پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات منقطع کرنے کے امریکی فیصلہ کو غلط قراردیکر اس پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے لیکن دوسرے ملک کو نقصان پہنچا کر بے محل افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا ہے کہ اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ اگلے چار پانچ سال میں ختم ہو بھی گئی تو بھی امریکہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑےگا لیکن امریکیوں کے جھوٹےوعدوں پر اب کسی بھی ملک کو کوئی اعتماد نہیں رہا ہے کیونکہ سبھی کو معلوم ہے کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والا اصلی ملک خود امریکہ ، اسرائيل اور برطانیہ ہیں جو دوسرے میں ممالک میں دہشت گردی کو بہانہ بنا کر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176679
امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات منقطع کرنے کا امریکی فیصلہ غلط تھا۔