اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لیفٹیننٹ جنرل شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک کانفرنس ماسکو میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے علاوہ روس، ترکی، لبنان اور امریکہ سے آئے دانشوروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
روس اور ایران کے عوام کا روحانی اتحاد" کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام آل رشین پیپلز یونین نے کیا تھا۔
آل رشین پیپلز یونین کے سربراہ اور ملک کی دوما (قانون ساز اسمبلی) کے سابق ڈپٹی اسپیکر سرگئی بابورین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہر وہ شخص جو جنرل سلیمانی کی زندگی سے واقف ہے، ان کی ذہانت، قابلیت، دشمنی شناسی اور ان کی نیک نیتی کی بھی گواہی دیگا۔"
انہوں نے کہا کہ سن 2017 میں فلسطین سے متلق ایک کانفرنس کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی اور جس وہ بے تکفی اور اپنے پروٹوکول کی پرواہ کیے بغیر ملے میں نہیں سجھ سکا کہ وہ کتنے بڑ ے جنرل ہیں۔
کانفرنس کے آغاز میں جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی پر روسی زبان میں ایک فلم دکھائی گئی جس میں شہید کے بارے میں رہبر معظم کے بیانات کے اقتباسات کے ساتھ ساتھ مسلط کردہ جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ