27 دسمبر 2025 - 16:56
تسلط پسند طاقتوں کی بے چینی کی وجہ ، غیر منصفانہ نظام کے سامنے ایران کی استقامت ہے:رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں یونیورسٹی طلبا کی اسلامی تنظیموں کی یونین کے سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ امریکا اوراس علاقے میں اس کی شرمناک اولاد کے سنگین فوجی حملے کو ایران اسلامی کے فداکار نوجوانوں کی شجاعت اور جدت عمل نے شکست دے دی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں یونیورسٹی طلبا کی اسلامی تنظیموں کی یونین کے سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ امریکا اوراس علاقے میں اس کی شرمناک اولاد کے سنگین فوجی حملے کو ایران اسلامی کے فداکار نوجوانوں کی شجاعت اور جدت عمل نے شکست دے دی۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں  یونیورسٹی طلبا کی اسلامی تنظیموں کی یونین کے سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں ایران اسلامی کے فداکار نوجوانوں کی شجاعت اور جدت عمل کے نتیجے میں امریکا اور اس علاقے میں اس کی ناجائز اولاد (اسرائیل) کے سخت فوجی حملے کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ فتنہ پرور اور منھ زور طاقتوں کی آشفتہ حالی اور سراسیمگی کی وجہ، ایٹمی مسئلہ نہیں بلکہ دنیا میں تسلط پسند اور غیر منصفانہ نظام حکمرانی کے خلاف ایران اسلامی کی طرف سے مقابلے کا پرچم   بلند کیا جانا اور قومی و بین الاقوامی منصفانہ نظام کا رجحان ہے۔  

 رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الّرحیم

 عزیز نوجوانو!  

    اس سال آپ کے ملک نے ایمان، اتحاد اور  خود اعتمادی کی برکت سے نیا اعتبار اور وقار حاصل کیا ۔ اس علاقے میں امریکا اور اس کی شرمناک اولاد کا سنگین فوجی حملہ ایران اسلامی کے فداکار نوجوانوں کی شجاعت اور جدت عمل سے ناکام ہوگیا اور ثابت ہوگیا کہ ملت ایران، ایمان اور عمل صالح کے سائے میں اپنی توانائیوں سے کام لے کر بدعنوان اور ظالم سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹ سکتی ہے اور ہمیشہ سے زیادہ بلند آواز میں دنیا کو اسلامی اقدار کی دعوت دے سکتی ہے۔  

   چند اعلی فوجی افسران اور سائنسدانوں نیز عزیز عوام کی ایک تعداد کی شہادت کی  وجہ سے پیدا ہونے والا گہرا غم و اندوہ بلند ہمت ایرانی نوجوانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہا آور آئندہ بھی نہیں روک سکے گا۔ ان شہیدوں کے لواحقین خود اس تحریک میں پیشرو ہیں۔  

     بات ایٹمی مسئلے وغیرہ کی نہیں ہے۔ بات موجودہ  دنیا میں تسلط پسند نظام کے تحکّم اور غیر منصفانہ نظام کے مقابلے اور منصافہ ملّی اور بین الاقوامی نظام کی طرف رجحان کی ہے۔ یہ وہ عظیم دعوی ہے جس کا پرچم ایران اسلامی نے سربلند کیا ہے اور اسی بات نے فاسدین اور مفسدین کو سراسیمہ کر رکھا ہے۔

   خاص طور پر بیرون ملک مقیم آپ یونیورسٹی طلبا کے کندھوں پر بھی یہ اس عظیم فریضے کی ذمہ داریاں ہیں ۔ قلوب کو خدا کے حوالے کریں، اپنی توانائیوں کو پہچانیں اور اپنی تنظیموں کو اس سمت میں آگے بڑھائيں۔

خدا آپ کے ساتھ ہے اور ان شاء آللہ مکمل کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

 سید علی خامنہ ای

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha