22 دسمبر 2025 - 23:15
برطانیہ کی فرسودہ بحریہ اور چین اور روس کی بحری شکست کا خیالی پلاؤ + ویڈیو اور تصاویر

برطانیہ کی بحریہ اپنی سابقہ طاقت کھو چکی ہے اور اس کے ایٹمی اثاثوں میں بھی سنگین خامیاں ہیں۔ تاہم، برطانیہ ان حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے ـ ہنوز ـ اپنی [کھوئی ہوئی پرانی] طاقت کے وہم میں جی رہا ہے اور بین الاقوامی تنازعات میں الجھنے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || برطانیہ تقریباً ڈیڑھ دہائی سے آبدوز سے لانچ کئے جانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ نہیں کر سکا ہے، لیکن اس کے باوجود اس کو اب بھی یقین ہے کہ وہ سب سے بڑے اسٹراٹیجک ہتھیاروں کے مالک ملک روس کا مقابلہ کر سکتا ہے!

نیروی دریایی مستعمل سلطنتی انگلیس و فانتزی شکست دریایی چین و روسیه +عکس و فیلم

زوال پذیر برطانوی بحریہ اور چین و روس کے خلاف بحری برتری کا وہم

مضبوط بحری طاقت سے موجودہ زوال تک:

تاریخ میں، ایک زمانہ تھا جب برطانوی بحریہ دنیا کی سب سے طاقتور بحری قوت تھی جس نے وسیع علاقوں پر قبضہ کیا۔ تاہم، اپنی سلطنت کے سکڑنے کے ساتھ، برطانیہ کی بحری طاقت بھی پھیکی پڑ گئی۔

نیروی دریایی مستعمل سلطنتی انگلیس و فانتزی شکست دریایی چین و روسیه +عکس و فیلم

بحرانی حالت:

• آج برطانیہ کی بحریہ اپنی عظمت رفتہ کے سائے تک بھی نہيں پہنچ پا رہی ہے۔

• اس کے جنگی جہازوں کی تعداد اور معیار دونوں میں شدید کمی آئی ہے۔

• بحریہ میں ایڈمرلز کی تعداد اصل جہازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

• بیشتر جنگی جہاز فرسودہ ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔

نیروی دریایی مستعمل سلطنتی انگلیس و فانتزی شکست دریایی چین و روسیه +عکس و فیلم

ایٹمی اثاثوں میں خامیاں:

• برطانیہ کی ایٹمی طاقت کا دارومدار UGM-133 Trident II میزائل سے لیس Vanguard کلاس کے آبدوزوں پر ہے۔

• یہ آبدوز طویل عرصے سے کامیاب میزائل تجربے سے محروم ہیں۔ فروری 2024 میں HMS Vanguard سے کیا گیا میزائل تجربہ یکسر ناکام رہا۔

• یہ Trident II میزائل کا لگاتار دوسرا ناکام تجربہ تھا۔ برطانیہ کا آخری کامیاب تجربہ 2012 میں ہؤا تھا۔

• ماہرین کا خیال ہے کہ برطانیہ اب ایک مؤثر ایٹمی آبدوز پروگرام چلانے کے قابل نہیں رہا۔

نیروی دریایی مستعمل سلطنتی انگلیس و فانتزی شکست دریایی چین و روسیه +عکس و فیلم

خُود فَریبی (Self-deception) اور خطرناک رویے:

• ایسے بحران کے باوجود، برطانیہ خود کو ایک عالمی بحری طاقت سمجھتا ہے!

• وہ چین اور روس جیسی بڑی طاقتوں کے خلاف جارحانہ بیانات دیتا رہتا ہے اور لگتا ہے کہ آجبھی انیسویں صدی کا زمانہ ہے!

• برطانوی حکومت مسلسل کہتی ہے کہ اس کے ایٹمی ہتھیار قابل اعتماد ہیں، لیکن حالیہ ناکامیاں اس دعوے کے برعکس ہیں۔

نیروی دریایی مستعمل سلطنتی انگلیس و فانتزی شکست دریایی چین و روسیه +عکس و فیلم

خلاصہ:

برطانیہ کی بحریہ اپنی سابقہ طاقت کھو چکی ہے اور اس کے ایٹمی اثاثوں میں بھی سنگین خامیاں ہیں۔ تاہم، برطانیہ ان حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے ـ ہنوز ـ اپنی [کھوئی ہوئی پرانی] طاقت کے وہم میں جی رہا ہے اور بین الاقوامی تنازعات میں الجھنے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha