اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، خستہ حال سامراج برطانیہ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی
جرائم کے شروع کے دنوں میں اس ملک کے کم از کم 9 فوجی طیارے تل ابیب پہنچ گئے ہیں،
جبکہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن لندن تفصیلات صیغۂ راز میں رکھنے پر
بضد ہے۔
غاصب صہیونی ریاست برطانیہ میں واقع امریکی اڈوں کو اسلحے کی ترسیل کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے شروع ہوتے گلاسکو، برمنگھم، نیز سافک (Suffolk) میں برطانوی رائل ائیر فورس کے ملڈن ہال (Mildenhall) ایئربیس اور آکسفورڈ شائر (Oxfordshire) کے ایئربیس میں اسرائیلی فوجی طیارے دکھائے گئے تھے۔
ان پروازوں کا انکشاف DeclassifiedUk نامی ویب گاہ نے کیا ہے۔ پہلی پرواز 18 نومبر 2023ع کو جنوبی اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو پریسٹک ایئرپورٹ (Glasgow Prestwick Airport) سے انجام پائی۔ پرواز نمبرIAF680 سے اڑ کر پانچ گھنٹے بعد مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر بئرالسبع (Be'er-Sheva) میں اتری۔ بئر السبع صحرائے نقب میں واقع ہے جہاں صہیونی فوجی کے ہوائی اڈے "رامون"، "حتسریم" اور " نواتیم" واقع ہیں۔
رامون یا "کناف 25" صہیونیوں کا سب سے بڑا اور سب سے اہم ہوائی آڈہ ہے۔ اور احتمالا صہیونی فضائیہ کے سب سے اہم اسکاڈرن اسی اڈے میں تعینات ہیں اور غزہ پر بمباری کے لئے صہیونی طیارے اسی اڈے سے پرواز کرتے ہیں۔ یہ اڈہ مصری سرحد کے قریب واقع ہے۔
نواتین (المعروف بہ بیس نمبر 28) میں ایک فوجی ایئرپورٹ اور ایک بین الاقوامی ایئرپورٹ بھی ہے جہاں F35 طیاروں کے کچھ اسکاڈرن اس میں تعینات ہیں۔ یہ اڈہ غزہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پے واقع ہے۔
نواتیم وہی جگہ ہے جسے امریکی، اسرائیل کو بم اور دوسرے ہتھیار فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ صہیونی فوج کے ایکس پوسٹ اکاؤنٹ نے 21 اکتوبر 2023ع کو لکھا: "اسلحے سے بھرا ایک امریکی طیارہ آج شام کو نواتیم میں اترا"۔
رپورٹ کے مطابق میلڈن ہال کے برطانوی ایئربیس میں صہیونی فوج کے دو فوجی طیارے دکھائی دیئے ہيں۔ اس اڈے میں 4245 امریکی فوجی تعینات ہیں اور برطانیہ میں امریکیوں کا دوسرا بڑا اڈہ ہے۔
میلڈن ہال سے نواتیم کو پہلی پرواز 7 دسمبر 2023ع کو روانہ ہوئی جبکہ 13 دسمبر کو اسی اڈے سے ایک اسرائیلی بوئنگ 707 طیارہ امریکہ کے ڈاور (Dover) ایئر بیس کے لئے روانہ ہؤا۔
ڈاور امریکی وزارت جنگ کا انتہائی پرہجوم فضائی نقل و حمل کا اڈہ ہے۔ ڈاور سے امریکی اسلحے کی پہلی کھیپ 10 اکتوبر کو اسرائیل بھجوائی گئی۔
امریکی فضائیہ کا ایک C17 طیارہ 23 جنوری 2024ع کو نواتیم سے اڑ کر ترکیہ کے قاضی پاشا ہوائی اڈے میں اترا اور وہاں سے قبرص اور وہاں سے جرمن ایئربیس رامسٹین (Rammstein) اور بعدازاں امریکی اڈے ڈاور کے لئے روانہ ہؤا۔
واضح رہے کہ قبرص کے دو علاقے اکروٹری (Akrotiri) اور ڈھکیلیا (Dhekelia) باضابطہ طور پر برطانوی سرزمین کا حصہ ہیں۔
ویب سائٹ DeclassifiedUK نے فاش کیا کہ دسمبر کے مہینے سے اب تک برطانوی فضائیہ کی 65 پروازیں قبرص سے انجام پائی ہیں اور یہاں سے اڑنے والے طیاروں نے غزہ کے اوپر جاسوسی پروازیں کی ہیں۔
برطانوی وزارت دفاع نے حال میں پارلیمان کو ایک رپورٹ پیش کی ہے اور کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ع سے 2 فروری 2024ع تک 48 آپریشنل پروازیں اسرائیل میں انجام پائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔
110



