حیدرآباد میں فلسطین کی نسل کشی بند کرو، فلسطین آزاد کرو کانفرنس
بھارت میں فلسطین کی نسل کشی بند کرو، فلسطین آزاد کرو کے موضوع پر ایک اہم گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی جا سکے۔
کانفرنس کا انعقاد عوامی یکجہتی برائے فلسطین نے MJ مارکیٹ، تلنگانہ جنا سمیتی کے دفتر میں کیا۔ اس کا انتظام وکیل محمد افضال نے سنبھالا۔ کانفرنس میں دانشور، وکلا، سماجی، سیاسی اور مذہبی رہنما شریک ہوئے۔
کانفرنس کی صدارت سابق رائجہ سبھا رکن اور CPI(M) کے رہنما عزیز پاشا نے کی۔ دیگر شرکاء میں پروفیسر انور صاحب، نکی موسوی صاحب، عثمان صاحب، اور شازب علی امجد مکتبِ مہدوی شامل تھے۔ حجت الاسلام مولانا سید تقی رضا عابدی، جو حج کمیٹی کے رکن اور تنظیم جعفریہ کے صدر بھی ہیں، نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ غیر مسلم بھی فلسطین کے حق میں شامل ہوئے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
تمام شرکاء نے اسرائیلی بربریت، مظالم اور مسلسل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے حق میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ