15 دسمبر 2025 - 02:21
سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کی تہوار کی تقریب میں فائرنگ؛ 16 ہلاک

صہیونی اور صہیونیت نواز مغربی ذرائع نے شواہد اور ثبوتوں کے بغیر، واقعے کے فورا بعد، محور مقاومت کو اس واقعے کا ملزم ٹہرانے کی کوشش کی جبکہ غیر رسمی  ذرائع کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں میں سے ایک سلفی عقائد کا حامل ہے اور دنیا جانتی ہے کہ سلفیوں کا رابطہ صہیونیوں کے ساتھ، محور مقاومت کے مقابلے میں، صہیونیوں کے ساتھ بہت زیادہ دوستانہ ہے، تاہم تفتیش ابھی باقی ہے چنانچہ قضیے کی گہرائیوں کے بارے میں کچھ کہنا ہنوز قبل از وقت ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی شامل ہے، فائرنگ کرنے والے دوسرے زخمی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بونڈی بیچ پر پیش آیا، واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ادھر اسٹریلیا کے قومی ریڈیو ٹی وی کے محکمے نے ملکی وزیر صحت کے حوالے سے بتایا کہ سڈنی کے بوندی ساحل پر منعقدہ یہودیوں کی حنوکاہ (Hanukkah) تہوار کی تقریب کے موقع پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 38 ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

صہیونی اور صہیونیت نواز مغربی ذرائع نے شواہد اور ثبوتوں کے بغیر، واقعے کے فورا بعد، محور مقاومت کو اس واقعے کا ملزم ٹہرانے کی کوشش کی جبکہ غیر رسمی  ذرائع کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں میں سے ایک سلفی عقائد کا حامل ہے اور دنیا جانتی ہے کہ سلفیوں کا رابطہ صہیونیوں کے ساتھ، محور مقاومت کے مقابلے میں، صہیونیوں کے ساتھ بہت زیادہ دوستانہ ہے، تاہم تفتیش ابھی باقی ہے چنانچہ قضیے کی گہرائیوں کے بارے میں کچھ کہنا ہنوز قبل از وقت ہے۔

البتہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے خود صہیونیوں کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha