18 مارچ 2010 - 20:30

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا نیا آڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈیو پیغام میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ وہ کسی ڈرون حملے میں ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ 14جنوری کو شمالی وزیر ستان میں ہونے والے ڈرون حملے کے مقام پر وہ موجود ہی نہیں تھا۔
محسود نے حکومت کو بھی دھمکی دیتے ہو ئے کہا کہ ملک میں کسی جگہ بھی طالبان پر حملہ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔