10 دسمبر 2025 - 11:19
پاکستان، انڈونیشیا، 7 معاہدے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور انڈونیشیا نے اعلیٰ تعلیم‘ صحت‘ حلال تجارت‘ انسداد دہشت گردی‘اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون سمیت 7معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں

پاکستان، انڈونیشیا، 7 معاہدے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور انڈونیشیا نے اعلیٰ تعلیم‘ صحت‘ حلال تجارت‘ انسداد دہشت گردی‘اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون سمیت 7معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدرکے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے‘ انڈونیشیا کے صدرپرابوووسوبیانتو کا کہنا ہے کہ تعلیم ، تجارت، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ اور دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے انڈونیشیا پاکستان ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے‘منگل کو شہباز شریف نے صدر پرابووو سوبیانتو کا وزیر اعظم ہاؤس میں استقبال کیا،صدر پرابووو سوبیانتو کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی جس کے بعد اعلی سطح وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ملاقا (IP-PTA) پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا جس کی مالیت تقریبا 4 بلین امریکی ڈالر ہے۔ مزید برآں تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کی کوششیں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں فریقین نے خاص طور پر حلال صنعت، زرعی اجناس کی تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور انڈونیشیا کے خودمختار دولت فنڈ کے درمیان بہتر تعاون کے ذریعے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں انڈونیشیا کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے طبی ماہرین کے تبادلے، طبی قابلیت کی باہمی شناخت اور خصوصی تربیت کی پیشکش کے ذریعے تعاون کو بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha