اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، منگل کی صبح ایک بڑی تعداد میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے الخلیل کے جنوب میں سوسیا گاؤں کے مغرب میں واقع وادی الرحیم عرب کمیونٹی پر حملہ کیا۔ انہوں نے رہائشی گھروں پر پتھر اور مولوتوف کوکتلز پھینکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی سوسیا بستی کے آباد کاروں نے کمیونٹی میں گھس کر ایک مقامی رہائشی کی گاڑی اور زرعی ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔
ایک اور واقعے میں آباد کاروں نے رام اللہ کے شمال میں اتارا ٹاؤن کے قریب فلسطینی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور اتارا ٹاؤن کو رام اللہ سٹی سے ملانے والی سڑک کو بلاک کر دیا۔
آپ کا تبصرہ