اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ یہ منتقلی آج بروز جمعہ امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق منتقل کیے گئے داعش عناصر کو امریکی حکام کی جانب سے عراقی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ان افراد میں یورپی، ایشیائی اور عرب ممالک کے شہری شامل ہیں۔
سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ ان داعش عناصر کو عراق کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا، جن میں سلیمانیہ کی سوسہ جیل، صوبہ ذی قار کی الحوت جیل اور بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع کروبر جیل شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو مختلف نوعیت کے سیلوں میں رکھا جائے گا، جن میں داعش کے سرکردہ رہنماؤں کے لیے علیحدہ سیل، عام جنگجوؤں کے لیے مخصوص سیل اور کم خطرناک افراد کے لیے الگ سیل شامل ہوں گے۔
دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ شام سے عراق داعش عناصر کی منتقلی کا عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا اور شام کی جیلوں سے تقریباً سات ہزار داعش قیدیوں کو عراق منتقل کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ