18 مارچ 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے یمن کےمسائل کو ایک ایک المیہ اوربرادرکشی قراردیاہے۔

وزیرخارجہ منوچہرمتکی نے تہران میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے یمن کے مسئلےکے حل پرزوردیتے ہوئے کہا کہ یمن میں آج جوکچھ ہورہا ہے وہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی  منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل یمن کوایک اور افغانستان بنانا چاہتے ہيں۔ منوچہرمتکی نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے نشیب وفرازکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور دوسرے عرب ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات منطقی فروغ کی بنیاد پر ہيں لیکن علاقے میں امریکہ کی موجودہ تزویری اختلاف پیداکرنا اور علاقائی ملکوں کوآپس ميں لڑانا ہے ۔ایران کے وزیرخارجہ نے مصر کے ساتھ تہران کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس اس ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کےسلسلے میں فی الحال کوئی پروگرام نہيں ہے لیکن ایسے میدانوں کا جائزہ لے رہے ہيں جس میں دونوں ملکوں کے درمیان  اتفاق نظرپیداکیاجاسکے۔ منوچہرمتکی نے امریکہ کے ساتھ ایران کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ابھی ایران کے سفارتی شعبے کے ایجنڈے میں ایساکوئي موضوع نہیں ہے لیکن امریکہ کے غیرسرکاری اداروں تنظیموں اورتحقیقاتی اداروں ،ذرائع ابلاغ اورعوام کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں کوئي پابندی نہيں ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ نے امریکہ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ کی طرف سے ایران کے دورے کی  درخواست کے بارےميں کہا کہ وزارت خارجہ اس مسئلے کا جائزہ لے رہی ہے۔