23 نومبر 2025 - 23:47
مآخذ: ابنا
حزب اللہ نے کمانڈر ابوعلی طباطبائی کی شہادت کی تصدیق کر دی

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سینئر کمانڈر ہیثم طباطبائی المعروف ابوعلی طباطبائی آج اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سینئر کمانڈر ہیثم طباطبائی المعروف ابوعلی طباطبائی آج اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

بیان کے مطابق، حملہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے حارة حریک میں واقع ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، جہاں طباطبائی موجود تھے۔ حزب اللہ نے کہا کہ وہ ’’سالہا سال جدوجہد، خلوص، ثابت قدمی اور مسلسل مزاحمت‘‘ کے بعد اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔

تنظیم نے مزید کہا کہ طباطبائی مقاومت کے ابتدائی مراحل سے فعال رکن تھے اور وہ اُن کمانڈروں میں شامل تھے جنہوں نے اس تحریک کی عملی بنیادیں استوار کیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے آخری دم تک اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ذمہ داریاں انجام دیں اور کبھی تھکاوٹ یا کمزوری ظاہر نہیں کی۔

حزب اللہ نے عہد کیا کہ اس شہادت کے بعد ’’مجاہدین خونِ شہید کو امانت سمجھ کر ثابت قدمی اور بہادری سے اپنی راہ جاری رکھیں گے، تاکہ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔‘‘

اسرائیلی فوج نے بھی اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج دوپہر ضاحیہ جنوبی پر کیے گئے حملے میں طباطبائی کو ’’براہِ راست نشانہ‘‘ بنایا گیا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس فضائی حملے میں 5 افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف رہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha