



امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبۂ طالبات کے زیراہتمام تاسوعا اور عاشورا کے دوران کراچی اور کشمیر میں نواسۂ رسول (ص) کے عزاداروں کے خلاف دہشت گردوں کی پرتشدد کاروائیوں کے نتیجے میں سینکڑوں عزاداروں کے شہید اور زخمی ہونے کے خلاف مظاہرے ہوئے. ان مظاہروں میں طالبات سمیت عام خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا.



