21 اکتوبر 2025 - 09:33
سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفدکے ہمراہ صدرپاکستان تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ سے ملاقات

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ونائب چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کراچی پہنچے۔اپنے وفد کے ہمراہ انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے عادل ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔عزاداری لوازمات

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ونائب چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کراچی پہنچے۔اپنے وفد کے ہمراہ انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے عادل ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔عزاداری لوازمات

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن،علی نیئر اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تعزیت کے بعد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی سندھ کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

پی ٹی آئی وفد میں صوبائی صدر حلیم عادل شیخ، ارسلان خالد، میاں محمد اسلم، جعفرالحسن، فرخ خان، احسن پنہور، بیریسٹر شیر علی سیال، بیریسٹر احسن عادل شیخ، مولانا جمیل اظہر وتھرا، سید عمر شاہ، محمد علی بلوچ، انور مہدی، ولایت چنگیزی اور دیگر رہنما شامل تھے۔دونوں جماعتوں کے وفود نے عمران خان کی رہائی سمیت ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

عادل ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان میں عمران خان واحد لیڈر ہیں جو آزاد اور غیرت مند ہیں، باقی تمام حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے قید میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بیشتر سیاستدان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی نااہلی چہروں سے عیاں ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد وہ قیادت، جو جیلوں میں قید ہے، باہر آئے گی اور پاکستان کو ایک خودمختار و باعزت ملک بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ نااہل وزیرِاعظم نے سلوٹ مار کر پاکستان کے وقار کو پامال کیا، ایسے حکمرانوں نے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کو عوام نے وزیرِاعظم منتخب کیا، اس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر اُسے جیل میں ڈال دیا گیا، جب کہ جنہیں عوام نے مسترد کیا، وہ ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا ان شاء اللہ وہ دن جلد آئے گا جب عوام ان نااہل حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کرے گی، اور سچائی و انصاف کا سورج طلوع ہوگا، عمران خان باہر آئیں گے اور عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ نومبر میں کراچی میں جلسہ کریں گے “استحکامِ پاکستان کانفرنس” میں کراچی جلسے باقائدہ اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ظلم جبر، بربریت کے خلاف پورے پاکستان میں پُرامن احتجاجی تحریک چلائیں گے اور اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کریں گے اور ان چور حکمرانوں کو بھگائیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قوم کے عظیم لیڈر عمران خان کو دو سال سے زائد عرصے سے ناحق قید میں رکھا گیا ہے، مگر پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان شاء اللہ ظلم و جبر کا سورج جلد غروب ہوگا۔

انہوں نے کہا موجودہ فارم 47 کی حکومت میں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کر دی ہے سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے معیشیت برباد ہوچکی ہے مہنگائی عروج پر ہے عوام کی مشکلات میں ان چور حکمرانوں کی وجہ سے اضافہ ہوگیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت، جرات اور بہادری کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں پورے قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ عمران خان نے ان کی سچائی اور استقامت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں سینیٹ میں اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha