صدراحمدی نژاد نے ڈنمارک کے ایک ٹی وی چینل اورپلیٹیکن اخبار کوانٹرویودیتے ہوئے عراق افغانستان اوردنیا کے دوسرے علاقوں میں امریکہ کی مداخلت پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ دنیا کے جس حصے میں بھی کوئی مسئلہ ہے اس میں امریکہ کا ہاتھ نظرآتا ہے ، جبکہ امریکہ کی جغرافیائی حدود معین ہيں اور اسے اسی میں رہنا چاہئے۔ایران کے صدر نے امریکہ اور نیٹو کے زیرقبضہ ملکوں میں عوام کی ناگوار صورتحال کی جانب اشارہ کرتےہوئے عراق اورافغانستان پر حملے کی اسٹریٹجی کو ایک غلطی قراردیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر احمدی نژاد نے گذشتہ ساٹھ برسوں ميں فلسطینی عوام کی جلا وطنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بیت المقدس کی غاصب صیہونی حکومت کوہرگز تسلیم نہيں کرےگا۔صدرمملکت نے ایران کی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری قوت وشجاعت کے سے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔
16 فروری 2010 - 20:30
News ID: 174091
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اپنا رویہ بدلنا پڑےگا۔