16 فروری 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کے منصب اور قیادت کے مقام و مرتبے کی حفاظت سب پر لازم ہے .

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ولایت فقیہ  کے منصب اور قیادت کے مقام و مرتبے کی حفاظت سب پر لازم ہے  اور سب کو اس راستے پر چلنا چاہئے جناب ہاشمی رفسنجانی نے علماء و واعظین کے اجتماع سے ملاقات میں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کوجہاں تک میں جانتا ہوں ان کی تدبیراوردوراندیشی سے تمام سیاسی ومعاشی مسائل قابل حل ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی شخصیتوں کو ہرقسم کی انتہا پسندی سے ہٹ کر اس سلسلے میں رہبرانقلاب اسلامی سے تعاون کرنا چاہئے ۔تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح)کی قیادت میں عوام ،علماء ، دانشوروں اورتاجروں کی حمایت  سے کامیاب ہوا اوراس کی بقا عوامی حمایت کی مرہون منت ہے۔