5 اکتوبر 2025 - 10:07
مآخذ: ابنا
غزہ میں اسرائیلی حملے نیتن یاہو کے جھوٹے وعدوں کے بے نقاب کر رہے ہیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے اور مظالم اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ان جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر رہے ہیں جن میں انہوں نے جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کا اظہار کیا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے اور مظالم اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ان جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر رہے ہیں جن میں انہوں نے جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کا اظہار کیا تھا۔

حماس کی جانب سے ہفتہ کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں عام شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ نتنیاہو عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کے احترام کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ حملے اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ اسرائیل کی قیادت کا دعویٰ کہ وہ عام شہریوں پر حملے کم کر رہی ہے، محض جھوٹ اور فریب ہے۔

حماس نے بین الاقوامی برادری، اسلامی ممالک اور عرب دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے قانونی، اخلاقی اور انسانی فرائض پورے کریں، اور غزہ میں جاری نسل کشی، جنگی جرائم اور محاصرے کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کریں۔

بیان میں دنیا بھر کے آزادی پسند عوام، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جاری رکھیں، اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے میں مزید تیزی لائیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha