بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رٹر کا کہنا تھا کہ: قطر اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کی اوقات کیا ہے اور اگر وہ اپنی اوقات سے بڑھ کر قدم اٹھاتا ہے، تو اس کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ یہ وہی حقیقت ہے جو امریکہ کے پورے خطے کے ساتھ تعلقات کی وضاحت کرتی ہے: نہ اتحاد، نہ شراکت، بلکہ غلبہ اور طاقت کا استعمال۔
یہ کہنا کہ قطر اگر غلطی کرے گا تو وہ علاقائی نظام میں اپنی پوزیشن سے محروم ہوجائے گا، محض زبانی دھمکی نہیں ہے، بلکہ اثر و رسوخ اور غنڈہ گردی کے حقیقی میکانزم کی وضاحت ہے۔
امریکی ریٹائرڈ افسر، اسکاٹ رٹر اور دیگر بہت سے سیاسی تجزیہ کاروں نے پہلے بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ عملی طور پر جسے "اتحاد" کہا جاتا ہے، وہ اکثر فوجی، معاشی اور معلوماتی وابستگیوں کے ایک ایسے نیٹ ورک کے لئے ایک آڑ اور ایک ڈھال کا کام دیتی ہے جو بڑی طاقت کو قطر جیسے چھوٹے اداکاروں کے رویے کا بندوبست کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ہلاک خیز وابستگی: ایک بڑی طاقت پر انحصار کی بھاری قیمت
قطر جیسے ممالک کے لئے محض ایک بڑی طاقت کی حمایت پر انحصار عملی طور پر قومی اختیار کے ایک حصے کے کھو دینے کے مترادف ہے۔ بیرونی فوجی اڈوں کی موجودگی اور بڑے پیمانے پر سلامتی کے لئے سرمایہ کاری، ـ جیسے العیدید اڈہ اور امریکہ کے ساتھ وسیع دفاعی تعلقات، ـ اگرچہ قلیل مدتی طور پر تحفظ کا احساس اور وسائل کا بہاؤ پیدا کرتی ہے، لیکن یہ آہستہ آہستہ انحصار کے ایسے ڈھانچے قائم کرتی ہے جو خودمختار فیصلہ سازی کو کمزور کر دیتے ہیں۔
یہ وابستگی نہ صرف سیاسی پیمانے پر نقل و حرکت کی قیمت بڑھا دیتی ہیں، بلکہ بحران کے نازک لمحات میں دباؤ کے آلے (Instrument) میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور انحصار کرنے والے ملک کو اس کی تزویراتی قیمت ادا کرنے پر مجبور کر تے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویڈیو کی تفصیل، دیکھئے اور پڑھئے:
قطر ہمارا (یعنی ہم امریکیوں کا) اتحادی نہیں ہے۔ سعودی بھی اور امارات بھی ایسے ہی ہیں۔ پورے احترام کے ساتھ، قطر ایک اتحادی نہیں ہے؛ کیونکہ امریکہ کوئی بھی اتحادی نہیں ہے۔
قطر ایک زیر تسلط قوم ہے
قطر بخوبی سمجھتا ہے کہ اگر اس نے اپنی حد سے قدم آگے بڑھایا ـ معذرت چاہتا ہم کہ اس انداز سے بات کر رہا ہوں ـ ہم ان کا وجود ہی روئے زمین سے مٹا دیں گے۔
میرا مطلب یہ ہے کہ یہ ہمارے [یعنی امریکیوں کے] ساتھ مشرق وسطی کے ممالک کے تعلقات کی حقیقت ہے۔
جو بھی ہمارا اتحادی ہے، درحقیقت وہ ہمارا اتحادی نہیں ہے، کیونکہ ہم ان سے غداری کرتے ہیں، اور اس سے پہلے بھی ان سے خیانت کرتے رہے ہیں۔ لیکن وہ اس صورت حال سے نکل بھاگنے کے قابل نہیں ہیں۔
وہ مالی اور سکیورٹی کے لحاظ سے بہت شدت سے امریکہ سے وابستہ ہیں۔
المختصر، قطر ہمارا اتحادی نہیں ہے، کیونکہ ہم ایک اتحادی کے ساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھتے۔
جی ہاں! جرمنی کی طرح، جو ہمارا اتحادی نہیں ہے؛ کیونکہ اتحادی اپنے تزویراتی شرکاء کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے نہیں اڑایا کرتے۔
امریکہ کسی کا بھی اتحادی نہیں ہے، اور یہ سبق ہونا چاہئے، جو دنیا کو اس حقیقت سے لینا چاہئے۔
جب آپ کا فریق امریکہ ہے، وہ آپ کو ایک اوزار (Instrument) کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
ہم کسی کے بھی دوست نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ