بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || آج جمعہ (3 اکتوبر 2025ع) کوامریکہ نے ایران کی قومی فٹبال ٹیکم کے ہیڈ کوچ 'امیر قلعہ نوی' اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ 'مہدی تاج' کو ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا اور غیر ملکی صارفین نے اس امریکی اقدام کو فیفا کی آزادی کے دعوے کا امتحان قرار دیا۔
صارفین کا فیفا کے دوہرے معیار پر سوال
ایک غیر ملکی صارف فریزندرا (ferizandra) نے فیفا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل شہریوں پر بمباری کرتا ہے لیکن اسے کھیلنے کی اجازت ہے، جبکہ روس کو جنگ شروع ہوتے ہی فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
ایران کی معطلی اور اسرائیل کو کھیلنے کی اجازت دینا، فیفا کے منافقت کی علامت ہے۔
سیاسی کارروائیوں پر عالمی تشویش
قرعہ اندازی کی تقریب میں ایران کی فٹبال کے وفد کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد 2026 ورلڈ کپ میں امریکہ کے سیاسی اقدامات کے حوالے سے تشویش کی لہر اٹھی ہے، اور بہت سے ممالک ورلڈ کپ میں امریکہ کی سیاسی مداخلت سے پریشان ہیں۔
صارفین کا امریکہ پر طنز
ایک اور صارف Athousand Brains نے امریکہ کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ امریکہ نے حال ہی میں اسرائیل کے حکم پر ایران کی فٹبال وفد کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں 2026 ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت سے روک دیا۔ "ایک استعماری ملک کو ورلڈ کپ جیسے بڑی روداد کی میزبانی کا موقع دینا ہمیشہ غلط رہا ہے"۔
خبرنگار کا امریکہ پر تنقید
مارکا کی رپورٹر لیلا حامد کا کہنا ہے کہ امریکہ ورلڈ کپ کی میزبانی کا مستحق نہیں ہے، کیونکہ وہ اس مقابلے کا استعمال غزہ میں نسل کشی پر سفیدی پھیرنے (whitewashing) کے لئے استعمال کر رہا ہے، اور "اسرائیل کو سزا دینے کے بجائے، انسانیت کی حمایت کرنے والے ممالک کو معطل کیا جا رہا ہے"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ