2 اکتوبر 2025 - 09:05
مآخذ: ابنا
صہیونی بحریہ کا الصمودبیڑا پر حملہ، دو جہاز ضبط

صہیونی حکومت کی بحری افواج نے بیڑا الصمود کے متعدد جہازوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، صہیونی حکومت کی بحری افواج نے بیڑا الصمود کے متعدد جہازوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے الما اور سائرس نامی دو کشتیوں کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے بیڑا الصمود کے تمام جہازوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اسرائیل کے بندرگاہ "اشدود" کی طرف روانہ ہوں۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بیڑا الصمود مبینہ طور پر محصور غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ ہوا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha