29 ستمبر 2025 - 18:02
مآخذ: ابنا
مغربی ممالک کو ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے بجائے بات چیت ترجیح دینی چاہیے:سابق پاکستانی سفیر

 پاکستان کے سابق سفیربراے افغانستان منصور احمد خان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے بجائے بات چیت اور سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کے سابق سفیربراے افغانستان منصور احمد خان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے بجائے بات چیت اور سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے۔

ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات پر زور دیتا رہا ہے لیکن یورپ اور امریکہ نے پابندیوں اور الزامات کا راستہ اپنایا ہے جس سے دونوں فریقین کے درمیان تعلقات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ یکطرفہ پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہوتیں اور پاکستان ہمیشہ ایسی پابندیوں کے خلاف رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرامن ایٹمی توانائی حاصل کرنا ایران کا جائز حق ہے اور اس حوالے سے تمام اختلافات کو دانشمندی اور سفارتکاری کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

منصور احمد خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری خصوصاً یورپی ممالک اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی مثبت کردار ادا کریں کیونکہ بحرانوں کا حل صرف مذاکرات سے نکل سکتا ہے، پابندیوں سے نہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی ممالک نے برجام کے تحت  اسنپ بیک میکانزم کا سہارا لیتے ہوئے ایران پر اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایران نے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha