30 دسمبر 2025 - 16:35
علامہ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی، سندھ کے نمائندہ وفد کی مرقد پر حاضری+ تصاویر

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نمائندہ وفد نے بانی جامعۃ الکوثر اور ممتاز عالمِ دین علامہ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر اسلام آباد میں ان کی مرقد پر حاضری دی اور قرآن خوانی کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نمائندہ وفد نے محسنِ ملت، اور مفسرِ قرآن مرحوم علامہ الشیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کی مناسبت سے ان کی مرقد پر قرآن خوانی کی۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی بھی موجود تھے، جبکہ وفد نے کاروانِ عہدِ وفا کے تحت شرکت کی۔

شرکا نے مرحوم عالمِ دین کی دینی، علمی اور تعلیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محسن علی نجفیؒ نے پاکستان میں دینی علوم کے فروغ، قرآن فہمی اور نوجوان نسل کی تربیت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق نصیب کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha