ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے 2 برادر اسلامی ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سیکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور قتلِ عام دیکھا گیا، گزشتہ 2 سال میں لبنان کی سالمیت کی خلاف ورزی، شام میں تباہی اور یمن میں بھی قتلِ عام دیکھا گیا۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے سفارتی غداری تھی، ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کا حملہ سفارت کاری کے ساتھ سنگین غداری ہے، تمام تر سازشوں اور حملوں کے باوجود ایرانی قوم متحد رہی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو مجرم ہے۔
آپ کا تبصرہ