کربلائے معلی کے ادارہ صحت کے انفارمیشن ڈائرکٹر سلیم کاظم نے نجف اشرف میں ہمارے نمائندے کوانٹرویودیتے ہوئے بتایا کہ سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم کے قریب النقیب کے علاقے میں ہونے والے ان دونوں بم دھماکوں کے نتیجے میں چار افراد شہید اورچھیالیس زخمی ہوگئےہيں ۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں کوئی غیرملکی زائرشہید نہيں ہوا ہے ۔باخبر ذرائع کا خیال ہے کہ امریکی غاصب، سابق صدام حکومت ، تکفیریوں اورسی آئی اے کے ایجنٹوں کے ذریعے عراق میں دہشتگردانہ کاروائياں کرارہے ہيں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173078
کربلائے معلی میں دو بم دھماکوں میں کم ازکم چارافراد شہید اور چھیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔