23 ستمبر 2025 - 19:03
تکنیکی غلطی یا کچھ اور؟ فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں کا مائیک بند

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کانفرنس کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں کا مائیک بند ہوگیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا بیان دیا تو اسی دوران  ان کا مائیک بند ہوگیا۔

دوسری جانب  ترک صدر طیب اردوان کے خطاب کے دوران مائیک بند ہونے سے مترجم نے بھی شکایت کی۔

اسی طرح انڈونیشیا کے صدر کے خطاب کے دوران بند ہونے والا مائیک ان کی تقریر مکمل ہونے تک بند ہی رہا۔

یاد رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کانفرنس جاری ہے جس کی سربراہی فرانس کے صدر ایمانول میکرون اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کر رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے اجلاس سے خطاب میں فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کا اعلان کیا ہے ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha