9 اکتوبر 2025 - 11:35
مآخذ: ابنا
میکرون کا ایران میں قید فرانسیسی شہری کی رہائی پر خیرمقدم

فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور وزیرِ خارجہ ژان-نوئل بارو نے ایران میں قید ایک فرانسیسی شہری کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور وزیرِ خارجہ ژان-نوئل بارو نے ایران میں قید ایک فرانسیسی شہری کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، ساتھ ہی ایران میں زیرِ حراست دو دیگر فرانسیسی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بدھ کے روز صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہمارے ہم وطن لینارٹ مونترلوس بالآخر آزاد ہو گئے ہیں۔ وہ 26 خرداد 1404 (جون 2025) سے ایران میں زیرِ حراست تھے۔ فرانس کی قوم ان اور ان کے اہلِ خانہ کے سکون اور خوشی میں شریک ہے۔ میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان کی رہائی کے لیے کوششیں کیں۔میکرون نے اپنے پیغام میں ایران پر الزام لگایا کہ اس نے فرانس کے دو دیگر شہریوں کو خودسرانہ طور پر گرفتار کر رکھا ہے، اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژان-نوئل بارو نے بھی اپنے بیان میں کہا لینارٹ مونترلوس آزاد ہو چکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فرانسیسی-جرمن نژاد شہری فرانس واپس پہنچ چکے ہیں، تاہم ان کی رہائی کے طریقۂ کار یا واپسی کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ایرانی حکام نے مونترلوس کو جاسوسی کے الزام سے بری قرار دیا۔ادھر، فرانس نے ستمبر میں ایران کے خلاف یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں دائر اپنا مقدمہ معطل کر دیا تھا، جسے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ خارجہ بارو نے اپنے بیان میں ایران میں زیرِ حراست سیسل کولر اور ژاک پاریس کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے پیر کے روز ریڈیو فرانس انٹرنیشنل سے گفتگو میں کہا تھا کہ:ہمیں امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ایران میں قید فرانسیسی شہریوں کی وطن واپسی ممکن ہو جائے گی۔یاد رہے کہ سسیل کولر اور ان کے شریک حیات ژاک پاریس کو سن 2022  میں ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha