23 ستمبر 2025 - 09:46
لیجنڈری اطالوی گول کیپر اسرائیل کے اسرائیل کے خلاف کھڑا ہو گیا

اٹلی کے لیجنڈری گل کیپر والٹر زینگا نے غزہ میں صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور اٹلی کے 60 شہروں میں صہیونی ریاست کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی حمایت کر دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اٹلی کے لیجنڈری گل کیپر والٹر زینگا (Walter Zenga) نے غزہ میں صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی۔

والٹر زینگا نے آج (منگل 23 ستمبر 2025ع‍) اٹلی کے 60 شہروں میں، غزہ کی حمایت اور غزہ میں صہیونیوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام اور مصنوعی قحط نیز اطالوی حکومت کی طرف سے صہیونی ریاست کی عسکری حمایت کی مذمت میں ہونے والی ہڑتال کی بھی حمایت کی ہے۔

والٹر زینگا نے لگاتار تین بار دنیا کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ جیتا ہے، بہت سے ماہرین انہیں فٹ بال کی تاریخ کے ٹاپ پانچ گول کیپرز میں شمار کرتے ہیں۔

لیجنڈری اطالوی گول کیپر اسرائیل کے اسرائیل کے خلاف کھڑا ہو گیا

یہ پہلا موقع نہیں جب اس اطالوی قومی ٹیم کے گول کیپر نے فلسطین کی حمایت کی ہے۔

انھو ںنے قبل ازیں انھوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر غزہ میں بچوں کی بھوک اور خوف کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے اسرائیل کی نسل کشی کی مذمت کی تھی۔

لیجنڈری اطالوی گول کیپر اسرائیل کے اسرائیل کے خلاف کھڑا ہو گیا

اب، زینگا نے  لیبر یونینز کی طرف سے کل تمام اطالوی بندرگاہوں میں 24 گھنٹوں تک ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے عین موقع پر فلسطینی پرچم دکھا کر، فلسطین میں ہونے والے اسرائیلیوں کے انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کے اس انسانی اقدام کی حمایت کی ہے۔

اطالوی فٹ بال سائٹ نے والٹر زینگا کو ملک میں "فلسطین کی حمایت کرنے والے سب سے ممتاز فٹبالر" کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha