22 ستمبر 2025 - 15:17
امریکہ پھر بھی چاند پر انسان اتارنے میں ناکام ہو گیا

ناسا کے حفاظتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آرٹیمس 3 مشن، جو چاند پر پہلی انسانی لینڈنگ ہے، اسپیس ایکس کمپنی کے خلائی جہاز کے تکنیکی مسائل کی وجہ سے کئی سالوں کی تاخیر سے دوچار ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسپیس کی رپورٹ کے مطابق، ناسا کا آرٹیمس 3 مشن، ـ جسے چاند پر پہلی ہیومین-لینڈنگ ہونا تھی، نئی رکاوٹ کا سامنا کر رہا ہے۔

حفاظتی مشیروں کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کا بنایا ہوا اسٹارشپ ایچ ایل ایس اور اس کے متعلقہ سامان شاید 2027 تک تیار نہ ہوں، ایسی صورت میں یہ مشن کئی سالوں کے لئے ملتوی ہو سکتا ہے۔

اگرچہ ناسا اب بھی سنہ 2027 کو آرٹیمس 3 مشن کا ہدف شدہ تاریخ بتا رہا ہے، لیکن اس ایجنسی کے "ایرو اسپیس سیفٹی ایڈوائزری پینل" (ASAP) کے اراکین نے اپنی حالیہ عمومی اجلاس میں خبردار کیا کہ موجودہ شیڈول "سخت چیلنج کا شکار" ہے اور "کئی سالہ" تاخیر کا امکان ہے۔

منصوبہ یہ تھا کہ چار خلابازوں کو اورین خلائی جہاز اور نئی جنریشن کے ایس ایل ایس راکٹ کے ذریعے چاند کے مدار میں بھیجا جائے گا، جن میں سے دو خلاباز اسٹارشپ کے ترمیم شدہ ورژن (ہیومن لینڈنگ سسٹم - HLS) پر سوار ہو کر چاند کی سطح پر اتریں گے۔

بنیادی مسئلہ کَم درجہ حرارت پیدا کرنے والا والا ایندھن (Cryogenic fuel) کی  زمین کے مدار میں کامیاب منتقلی ہے؛ یہ ایک ایسا عمل ہے جو اصل ورژن کو ایندھن بھرنے کے لئے متعدد اسٹارشپ جہازوں کے درمیان انجام دینا ہوگا۔ نیز، چاند کے لئے مخصوص خلائی سوٹ کی تیاری بھی اب تک حتمی نتیجے تک نہیں پہنچی ہے۔

سیفٹی پینل نے زور دے کر کہا کہ آرٹیمس 3 کا راستہ "غیر یقینی اور مبہم" ہے۔ اب تک اسٹارشپ نے سنہ 2023 سے 10 تجرباتی پروازیں کی ہیں، لیکن بہت سے تکنیکی مراحل کو اب تک مکمل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha