بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کے سابق اسپیکر ابراہام برگ (Avraham Burg)، کہتے ہیں: "میں سیاسی، انسانی اور اخلاقی وجوہات کی بنا پر نیتن یاہو حکومت کی مخالف ہوں۔ اسرائیل کے موجودہ حملوں کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ اس کے موجودہ اقدامات مجرمانہ ہیں۔"
انھوں نے زور دے کر کہا کہ "حماس کے حملے اسرائیل کی طرف سے ہونے والے موجودہ اقدامات کا کوئی جواز پیش فراہم نہیں کرتے۔"
برگ نے کہا: "یہ واضح نہیں کہ نیتن یاہو چاہتا کیا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ وہ اس جنگ کا کوئی اختتام نہیں چاہتا۔ نہ تو قیدیوں کی واپسی اس کے لئے اہمیت رکھتی ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کے لئے پرامن زندگی کا قیام اس کا مقصد ہے۔"
برگ نے مزید کہا: "اس جنگ کا جاری رہنا نیتن یاہو کے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے، نہ کہ موجودہ انسانی بحران کا کوئی حل۔"
واضح رہے کہ آبراہام برگ نے اس سے قبل "صہیونزم اختتام پذیر ہوچکا ہے"، اور "ہولوکاسٹ ایکسپائر ہو چکا ہے"، جیسے عناوین کے تحت مضامین لکھے ہیں اور خطابات کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ