15 جون 2009 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایٹمی معاملے میں وہی ہوگا جوایران چاہے گا۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے دورے کے موقع پر اس صوبے کے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ اپنے حقوق کے حصول کے سلسلے میں ملت ایران کی ثابت قدمی پر زوردیتے ہوۓ کہا کہ ہمارے دشمنوں کے پاس جو کچھ تھا وہ ان سب کواستعمال کرچکا ہے اور اب ہمیں دھمکی دینے کے لۓ اس کے پاس اور کچھ بھی نہیں ہے  انھوں نے کہاکہ اس وقت  ایٹمی معاملے میں ایران کا پلڑا کہيں بھاری ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ایٹمی معاملے نے ایرانی عوام کے لۓ  یہ موقع فراہم کردیا کہ وہ اپنی بے مثال ثابت قدمی کے ذریہ دشمنوں کی اس دھونس ودھمکی کے سائے کوجواسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت سے ہی دشمنوں نے پھیلا رکھا تھا ہمیشہ کے لۓ اپنے ملک سے دور کردیں۔ صدر مملکت نے یورپی اور اسلامی معیشت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ سرمایہ دارانہ اقتصادی نظام  ، کہ جس کی بنیاد زیادہ سے زیادہ منافع پر استوار ہے اور اس میں اخلاق کو ذرہ برابر اہمیت نہیں دی جاتی ہے ، انسانوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیتا ہے  یہاں تک کہ وہ  گھرانے کی بنیادوں کو ہلا دیتا ہے جبکہ اسلامی اقتصاد میں زیادہ پیداوار اور کم استعمال کو اہمیت دی جاتی ہے اور ہر شخص اپنے علاوہ اپنے سماج کے لۓ بھی محنت کرتا ہے ۔