15 جون 2009 - 19:30

ملا عمر کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع مضحکہ خیز ہے ۔ ۔ ۔ دفتر خارجہ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان لیڈر ملا محمد عمر نے کراچی کا دورہ کیا ہے اور سنیئر لیڈر شپ کونسل کا افتتاح کیا اخبار کے مطابق امریکہ کے حاضر اور ریٹائرڈ انٹیلی جنس اہلکاروں کا یہ کہنا ہے کہ ملا عمر کوئٹہ میں رہتے ہیں جہاں طالبان شوریٰ بھی موجود ہے انہوں نے نئی سنیئر لیڈر شپ کونسل کا افتتاح کیا۔ انٹیلی جنس حکام کا یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کو کوئٹہ سے باہر سفر کرنے میں ایک ایجنسی نے مدد دی اوباما انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملا عمر نے کراچی کا دورہ کیا ان کا مزید کہنا ہے کہ کچھ ذرائع نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے ملا عمر کو کوئٹہ سے کراچی منتقل کر دیاجائے انہوں نے کہاکہ ملا عمر جہاں مقیم ہیں یہ بہت بڑ ا مدرسہ ہے ان کے کراچی میں موجود ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ القاعدہ اور طالبان کو یقین ہے کہ کراچی میں ڈرون حملے نہیں ہوں گے کیونکہ یہ کثیر آبادی والا شہری علاقہ ہے دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا عمر پاکستان میں موجودنہیں ہے اور وہ افغانستان میں ہے ملا عمر کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع مضحکہ خیز ہے ۔جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ٹائمز میں چھپنے والی خبر کہ ملا عمر نے کوئٹہ کا دورہ کیا صرف اخباری خبر ہے وہ اس کو اہمیت نہیں دیتے اگر امریکہ کے پاس ملا عمر کے بارے میں کوئی ایسی اطلاع ہے تو وہ سفارتی ذریعہ سے پاکستان کو آگاہ کرے