اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے پیر کی شب زاروت محلے کی مسجد کے نزدیک ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ دو قصبوں، الجیہ اور برجا، کے درمیان واقع ہے اور بیروت سے تقریباً 30 کلو میٹر جنوب میں ہے۔
لبنانی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب اسرائیل نے چند گھنٹے پہلے مشرقی لبنان میں فضائی حملے کیے تھے۔ وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں پانچ افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ