اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 10 سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، شہر کے مرکزی علاقے کتارا سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی فورسز نے کیے۔ عبری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جنگی طیاروں نے دوحہ میں کئی مقامات پر بمباری کی جس کا ہدف حماس کے رہنما تھے۔
رپورٹس کے مطابق، ان حملوں کا مرکزی ہدف حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ تھے، جو تنظیم کی قیادت اور مذاکراتی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔
آپ کا تبصرہ