اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا حملہ، جو حماس کے سیاسی دفتر کے کئی رہنماؤں کے رہائشی مقامات پر ہوا، غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ قطری عوام اور قطر میں مقیم افراد کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ قطر کی حکومت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے اور ہر طرح کی جانچ اعلیٰ سطح پر کی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ