عراقی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ملک میں عام انتخابات 18 سے 23 جنوری تک منعقد ہوں گے ۔عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی صدارتی کونسل کا حصہ ہیں اور اسے قانون سازی کے معاملات میں ویٹو کا اختیارحاصل ہے.انہوں نے منگل کے روز ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ انہیں پارلیمان کے منظورکردہ قانون کی دفعہ ایک پراعتراض ہے کیونکہ اس میں بیرون ملک رہنے والے عراقیوں کو کوئی حق نہیں دیا گیا.الہاشمی چاہتے ہیں کہ پارلیمان میں بے دخل ہونے والے عراقیوں کی نمائندگی کو پندرہ فی صد تک بڑھایا جائے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 172442
عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی نے نئے انتخابی قانون کے آرٹیکل ایک کو ویٹو کیا ہے۔