30 اگست 2025 - 19:31
یمن کے وزیراعظم احمد غالب الرہوی شہید

صنعا میں اسرائیلی حملے میں یمن کے وزیراعظم احمد غالب الرہوی سمیت متعدد وزرا شہید اور کئی زخمی ہوگئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا ، یمن  کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق جمعرات کے روز صنعا میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں وزیراعظم احمد غالب الرہوی شہید ہوگئے ہیں 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں وزیراعظم کے ساتھ کئی وزرا بھی شہید ہوئے، جبکہ کچھ وزرا زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی وزرا کی حالت میں کچھ کا زخم متوسط اور کچھ کا شدید ہے اور انہیں ہسپتال میں خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

یہ حملہ یمن میں سیاسی قیادت کے خلاف خطرناک سفارتی اور عسکری واقعات میں سے ایک ہے اور علاقے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha