30 اگست 2025 - 16:47
پاکستان اور چین کی دوستی اعتماد کی بنیاد پر ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر استوار ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس سے قبل پاکستان کا مؤقف سی جی ٹی این کے پروگرام میں پیش کیا، جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت اور بیلٹ اینڈ روڈ جیسے ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) یوریشیا کے خطے میں سیکیورٹی، تجارت، توانائی اور ثقافتی تعاون کے لیے ایک اہم فورم ہے۔ ان کے مطابق خطے میں استحکام، کثیرالجہتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں ایس سی او کا کردار مزید نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی قیادت سمیت رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں تعمیری اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha