بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | امریکہ ـ جو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور فاقوں میں رکھنے کے حوالے سے صہیونی ریاست کے جرائم میں برابر کا شریک ہے اور فلسطینیوں کو گھر بار اور وطن چھوڑنے اور کوچ کرنے پر مجبور کرنے میں غاصب ریاست کا ہاتھ بٹا رہا ہے ـ غزہ سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کا ایک حصہ قبول کرنے کے لئے مصر پر دباؤ ڈال رہا ہے اور عین ممکن ہے کہ وہ ایتھوپیا کے رینیسنس ڈیم (جی ای آر ڈی) کے معاملے قاہرہ کی امریکی حمایت کو اسی معاملے سے مشروط کر دے۔
مصری حکام کو اس بات پر تشویش ہے کہ امریکہ نے فلسطینی مہاجرین کو مصر میں بسانے کی تجویز کی قبولیت کو 'ری انسائینس ڈیم' کے بحران میں امریکی مداخلت کی شرط کے طور پر تجویز کیا ہو۔
دریائے نیل مصر کے صاف پانی کا بنیادی ذریعہ ہے اور اس کے حصے میں کوئی بھی کمی اس ملک کی قومی سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ سمجھی جاتی ہے۔ صدر عبدالفتاح السیسی نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایتھوپیا ڈیم کو مکمل طور پر بھرنے پر اصرار کرتا ہے تو یہ تنصیب حملے کا نشانہ بن سکتی ہے۔
مبصرین کے مطابق، قاہرہ کو اب خدشہ ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب فلسطینی مہاجرین اور دریائے نیل کے آبی بحران کے معاملات کو بیک وقت مصر کے خلاف دباؤ کے ذریعے کے طور پر استعمال کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ